حیدرآباد۔26۔فروری(اعتماد نیوز)ٹی آر ایس سربراہ آج شمس آباد اےئر پورٹ سے
بیگم پیٹ پہونچ گئے ہیں۔ انکے آمد کے ساتھ ہی ٹی آر ایس کارکنوں اور قائدین
میں شدید جوش دیکھا گیا۔چنانچہ ٹی آر ایس کے گلابی میں رنگے گئے ایک
خصوصی وین کے ذریعہ یہ ریلی ہزاروں کی تعداد میں گن پارک کی طرف روانہ ہو
گئی۔ یہاں سے کے سی
آر یادگار شہیداں پر شہیدوں کو خراج پیش کرینگے۔واضح
رہے کہ کے سی آر جو تشکیل تلنگانہ سے قبل دہلی روانہ ہو ئے اور انہوں نے اس
وقت کہا کہ اب وہ آئندہ تلنگانہ میں ہی واپس ہونگے۔ چنانچہ پارلیمنٹ کے
دونوں ایوانوں میں تلنگانہ بل کی منظوری کے بعد پہلی بار انکی حیدرآباد
واپسی پر بڑے پیمانہ پر انکا استقبال کیا جا رہا ہے۔